2مزدور ٹرک سے گرکر جاں بحق

عبداللہ گل انٹرچینج کے قریب حادثہ ، ٹرک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا۔ پیچھے بیٹھے رفیق اور اعجاز سڑک پر جاگرے 
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور رنگ روڈ پر لوہے کی شیٹس سے لدا مزدا ٹرک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا ، پیچھے بیٹھے دو مزدور سڑک پر گر کر جاں بحق ہوگئے۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق حادثہ عبداللہ گل انٹرچینج کے قریب رنگ روڈ پر پیش آیا،رفیق اور اعجاز موقع پر ہی دم توڑ گئے،رنگ روڈ پولیس نیلاشیں تحویل میں لیکر مقامی پولیس کے حوالے کردیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ ضر وری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی جائیں گی۔