حادثہ انتظامیہ کی غفلت سے ہوا،زخمیوں شہزاد اور وقاص کی حالت تشویشناک
مریدکے (خصوصی رپورٹ) مریدکے جی ٹی روڈ کھوڑی کے قریب پیپرمل میں خطرناک کیمیکل گرنے سے 2 مزدور بری طرح جھلس گئے۔ دونوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا۔حادثہ انتظامیہ کی لاپروائی اور غفلت کے باعث پیش آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ رات جی ٹی روڈ کھوڑی کے قریب پیپر مل میں حفاظتی اقدامات کی کمی کے باعث دو محنت کش کیمیکل گرنے سے بری طرح جھلسے۔دونوں شدید زخمیوں میں35سالہ شہزاد سکنہ شکرگڑھ اور 22سالہ وقاص ولد صابر شامل ہیں۔