ساہیوال :گٹر کی صفائی کرتے 2مزدور جاں بحق

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں گٹر کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 2مزدور جاں بحق ہوگئے۔ نواحی گاو ں 82/6-Rپل کے قریب گٹر کی صفائی کے دوران واسا کے پرائیویٹ ٹھیکیدار کے ملازمین حفاظتی آلات ماسک وغیرہ کے بغیر کام کررہے تھے کہ اس دوران ان میں سے 2مزدور دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔ ریسکیو عملہ نے اطلاع ملنے پر فوری پہنچ کر انہیں ریسکیو کرکے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاںوہ دم توڑ گئے۔ مرنے والے دونوں افراد کی شناخت شکیل اور ثمر کے نام سے ہوئی،جن کا تعلق سمندری اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کا بتایاگیا ہے اور یہ دونوں پرائیویٹ ٹھیکیدار کے ملازم تھے۔