کنوئیں کی کھدائی ،2مزدور ہلاک

 22سالہ فیاض گوہرعلی اور18سالہ فضل عباسکنواں کھودکراینٹیں نکال رہے تھے ، لاشیں ورثاکیحوالے
بصیرپور(خصوصی رپورٹ)نواحی موضع بٹک کے قریب کنوئیں کی کھدائی کے دوران 2مزدورملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے، دونوں کنواں کھودکراینٹیں نکال رہے تھے کہ اچانک کنواں بیٹھ گیا ،جس سے وہ پندرہ فٹ گہرائی میں ملبے کے نیچے دب گئے، اطلاع ملنے پرریسکیوٹیموں نے بھاری مشینری کے ہمراہ موقع پرپہنچ کر آپریشن شروع کردیااورملبہ ہٹاکردونوں لاشوں کو نکالا، جن کی شناخت بھرپورہ چوک کے رہائشی 22سالہ فیاض گوہرعلی اور18سالہ فضل عباس کے طورپرہوئی ،لاشیں ورثاکے حوالے کردی گئیں۔