ملزم آن لائن منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ایس ایچ او ہڈیارہ حافظ شجاع نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ مختلف مقامات سے 5 منشیات فروشوں کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں محمود، اللہ دتہ، شہادت، اکرم وغیرہ شامل ہیں۔ ملزمان سے 3 کلو ہیروئن اور 140 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان نے آن لائن منشیات منگوا کر مختلف علاقوں میں بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔ ایس پی کینٹ نے حافظ شجاع اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہری منشیات کی لعنت ختم کرنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں دو زیر حراست ملزم مارے گئے