صدرڈویژن : 5منشیات فروش گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صدرڈویژن پولیس نے 5 منشیات فروش گرفتارکر لئے۔ ستوکتلہ پولیس نے 2 ملزموں محمد اشفاق اور حمزہ طاہر، سندر پولیس نے بھی 2 ملزموں عامر مسیح اور ہدایت مسیح،نواب ٹاوٓن پولیس نے ملزم نعمان علی کو گرفتار کیا، ملزموں سے مجموعی طور پر 5 کلو 790 گرام چرس اور 50 لٹر شراب برآمد ہوئی۔