سونا چاندی سمیت 5منشیات فروش گرفتار

ملزمان ریکارڈ یافتہ ،تعلیمی اداروں اور گلی محلوں میں آئس اور چرس فروخت کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او سمن آباد فراز احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ندیم عباس عرف سونا چاندی سمیت5 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان ندیم عباس،عرفان، فہد، عامر اور شہروزکو سمن آباد کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان تعلیمی اداروں اور گلی محلوں میں آئس اور چرس فروخت کرتے تھے۔ ملزمان سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی1 کلو آئس اور1 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔