5منشیات فروش گرفتار،4کلو چرس ، 35لٹر شراب بر آمد

مصطفی آباد (خصوصی رپورٹ)مصطفی آباد میں خاتون سمیت 5منشیات فروشوں گرفتار کرکے4کلو چرس اور 35لٹر شراب بر آمد کرلی ،پولیس نے لیڈیز اہلکاروں کے ہمراہ رڑے شاہ دربار کے قریب چھاپہ مار کرمنشیات فروشوں رانی بی بی اور علی عثمان کو دھرلیا اور قبضہ سے مجموعی طور پر 2کلو چرس، جبکہ مدینہ ٹا ئون کے نزدیک فریاد کو گرفتار کرکے قبضہ سیبھی 2کلو چرس بر آمد کی ، علاوہ ازیں پولیس نے ٹول پلازہ اور سرہالی کٹ کے قریب ملزم انیس کو پکڑکر قبضہ سے 20لٹر جبکہ ملزم شہبازخان کو پکڑ کر 15لٹر دیسی شراب بر آمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔