5منشیات فروش گرفتار،سوا 3کلو چرس ،105لٹرشراب بر آمد

 پولیس نے تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔
دیپالپور ( خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر دیپالپور پولیس نے کریک ڈا ئون کے دوران 5منشیات فروشوں کوگرفتارکرکے 3کلو 220گرام چرس اور105لٹرشراب بر آمدکرلی ، پولیس نے ملزم امین سے 2200 گرام، ساجد سے 1020 گرام چرس ، اللہ دتہ، مقصود اور انتظار کے قبضے سے بالترتیب 40، 40 اور 25 لٹر شراب قبضہ میں لے لی، پولیس نے تمام ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔