لاہور(کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ پولیس نے ڈکیت گینگ کے 4ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گینگ کے سرغنہ شان اورکے ساتھیوں فیضان، زاہد اورعبدالشکو ر سے شہریوں سے چھینے گئے لاکھوں مالیت کے15 موبائل فون ، 2 موٹر سائیکل، نقدی اور ناجائز اسلحہ بر آمد ہوا۔علاوہ ازیں آرگنائزڈکرائم یونٹ چوہنگ نے 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا،گینگ کے سرغنہ جمشید، ہارون اور ارشد سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فونز اورناجائز اسلحہ بر آمدہوا۔