شفاقت عرف شاکا ڈوگر ڈکیتی چوری منشیات مقدمات میں مطلوب تھا
سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ )درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم شفاقت عرف شاکا ڈوگرولد اشرف کا تعلق پسرور کے نواحی علاقے اوسائیکے ڈوگراں سے تھا۔ ملزم ضلع سیالکوٹ اور نارووال میں ڈکیتی،چوری کی وارداتوں سمیت منشیات اور ناجائز اسلحہ کے 37 مقدمات میں پولیس کومطلوب تھا۔