لاہور(کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ان ایکشن ہے۔ کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 2 منشیات فروش اور 2 ناجائز اسلحہ رکھنے والے شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو دوران سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ منشیات فروش زین اور آصف سے مجموعی طور 700 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزم اکبر کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے نجی سوسائٹی سے موقع پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم شاہد کو ناجائز اسلحہ سمیت ڈیفنس روڈ سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان سے پستول، پمپ ایکشن و گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے اور انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔