جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون ،30ملزم گرفتار

 ملزموں سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ ، موٹرسائیکلیں ، منشیات بر آمد
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈا ئون،سرچ و کومبنگ آپریشنز کے دوران پولیس نے 30 ملزم گرفتار کر لئے،پولیس ترجمان کے مطابق ملزموں سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ بر آمد،پولیس تھانہ راوی نے خطرناک ڈکیت گینگ کے 3 ڈاکو گرفتار کئے، 31 لاکھ روپے کی بر آمدگی کی،جن میں طلائی زیورات، 4 موٹر سائیکلیں، 2 لاکھ نقدی و موبائل فونز شامل ہیں، پولیس نے 10 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 194 لیٹر شراب 3کلو سے زائد چرس بر آمد کی،ڈھلیانہ پولیس نے ناجائز اسلحہ سمیت ملزم جاوید کو گرفتار کر لیا،پولیس نے 6 اشتہاری ملزم بھی گرفتار کئے جن میں 2 اے اور 4 بی کیٹیگری کے اشتہاری شامل ہیں،پولیس تھانہ بی ڈویڑن نے کامیاب چھاپہ مار کر 8 قمار باز گرفتار کر لئے۔