منشیات فروشی کرنے والا 2 رکنی گروہ ، موٹر سائیکل چور گینگ پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر مغلپورہ پولیس نیگزشتہ 24 گھنٹوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ ایکشن کیا نوجوان نسل کو منشیات فروشی کرنے والا 2 رکنی گروہ گرفتار جبکہ 3 رکنی سابقہ ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ کوبھی گرفتار کرلیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیاملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 2 کلو 400 گرام چرس 1 لوڈر رکشہ3 موٹر سائیکلیں 2 پسٹل 30 بور گولیاں اور نقدی رقم برآمد کر لی گئی ملزمان میں گینگ کا سرغنہ احمد اور اس کے ساتھی صدیق اور انور شامل جبکہ منشیات فروشوں میں اعجاز اور طارق شامل ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ مغلپورہ میں مقدمات درج مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیاایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ نسیم خان اور پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق
منشیات فروشی نوجوان نسل کی بربادی کا سبب ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں