لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا چھٹی کے روز جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ڈولفن اور پی آر یو کی شہر بھر میں ہاٹ سپاٹس پر پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ جاری ہے اشتہاریوں ،عادی مجرمان، عدالتی مفروران،اسلحہ کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 24 ملزمان کوگرفتارکرلیااشتہاریوں،عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کو سٹاپ اینڈ سرچ میتھڈ کے دوران گرفتار کیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے 3 اشتہاریوں سمیت 9 عادی مجرمان اور 2 عدالتی مفروران کو گرفتار کیاملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں برکی ،کاہنہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالے 4 ملزمان کوگرفتار کیا گیاملزمان کے قبضہ سے 3 پستول،رائفل،گولیاں اور میگزینز برآمد کر لیا گیا ڈولفن نے ای پولیس ایپ کی مدد سے 7 چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کیں گرفتار ملزمان سلمان،اکرم،دلشاد و دیگر کو تھانہ کاہنہ،برکی،سمن آباد اور دیگرکے حوالے کردیا گیا۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہدکے مطابق ڈولفن سکواڈ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف برسرپیکار ہے