اولڈ انارکلی پولیس نے امپورٹڈ شراب کی بڑی سپلائی پکڑ لی

لاہور (کرائم رپورٹر) اولڈ انارکلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امپورٹڈ شراب کی سپلائی ناکام بنا دی اور دو ملزمان کو گرفتار کرکے 110 بوتلیں شراب بر آمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق لیک روڈ پر دورانِ چیکنگ ایک پرائیویٹ کار کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس میں سے امپورٹڈ شراب کی 110 بوتلیں بر آمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عامر مسیح اور سلیم مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور منشیات و شراب کی غیر قانونی سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔