ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں ،11 ملزم پکڑ لئے

ملزموں کے قبضے 2 موٹر سائیکل 1 کار 3 موبائل فون برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 11 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل 1 کار اور 3 موبائل فون برآمد کئے گئے ڈولفن سکواڈ نے 2 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے 10 پستول 2 رائفل،گولیاں اور میگزینز برآمد کئے گئے ہیلپ لائن پر موصول 207 کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیادورانِ پٹرولنگ 21 اشتہاری سمیت 128 عادی مجرمان، 13 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔منشیات فروشوں کے قبضہ سے 35 بوتلیں شراب، 100 گرام آئس اورچرس برآمد کی گئی 100 مشکوک گاڑیاں اورموٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 279 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ 80 ون ویلنگ, 4 پتنگ بازی و آتش بازی میں ملوث ملزمان کوگرفتار کیا گیاکمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 1 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیاڈولفن سکواڈ، پی آر یو شہریوں کے جان و مال کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہے۔