چوری کے موبائل، پسٹل اور گولیاں برآمد، درجنوں مقدمات میں ملوث
اکرام اور شفیق کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ انچارج چوکی سبزی منڈی عدنان ورک کے مطابق سبزی منڈی میں خرید و فروخت کے لیے آنے والوں کے موبائل چوری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 6 عدد موبائل اور 2 عدد پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ان کی شناخت اکرام اور شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔