دورکنی گروہ بادامی باغ ،بھاٹی گیٹ ،شاد باغ اور راوی روڈکے علاقے میں وارداتیں کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے22 سے زائد وارداتیں کرنے والا متحرک ڈکیت اور موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیاگیا۔دو افراد پر مشتمل گروہ شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتا تھا، ملزمان واردات کے دوران چوری کی ہوئی موٹر سائیکل استعمال کرتے تھے۔گروہ میں ریکارڈ یافتہ ملزم ذیشان علی اور ذیشان عرف مڈی مسیح شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ملزمان نے دوران گرفتاری بھاگنے کی ناکام کوشش کی۔ ملزمان بادامی باغ ،بھاٹی گیٹ ،شاد باغ اور راوی روڈ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر واردات کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔