لاہور(کرائم رپورٹر) گلبرگ پولیس نے شاپنگ پر آئے شہریوں کی ریکی کرکے وارداتیں کرنیوالا 2 رکنی ڈکیت و سنیچر گروپ گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈکیتی و چھینا جھپٹی کی ورداتوں میں ملوث ملزموں مبشر اور عثمان کوایف سی کچی آبادی سے گرفتار کر کے ان سے چوری شدہ موٹر سائیکل، 3 موبائل فون، نقدی و 2 پستول برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔