لاہور(کرائم رپورٹر)محرم الحرام میں فول پروف سیکورٹی کیلئے ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف پر عزم ہے لاہور شہر میں وارداتوں کی 50 ففٹی کرنے والا گینگ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 60 وارداتیں کی ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے مناواں جی ٹی روڈ سے گرفتار کیاگرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں ملزم سلمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ مناواں کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت پر عزم ہے محرم الحرام پر امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔