گروپ کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے ملزموں کو گرفتار کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزی منڈی چوکی پولیس نے خریداری کیلئے آنیوالے افراد سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار میں ملوث گروہ گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق چوکی سبزی منڈی پولیس نیمنڈی میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو ناکہ لگا کر لوٹنیوالے گروپ کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، نقدی اور 2 پستول برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل اور موٹر سائیکلیں چھینتے تھے، ملزمان ابتک 50 سے زائد افراد سے وارداتیں کر چکے ہیں۔