شہریوں سے وارداتیں کرنیوالا 3 رکنی گینگ پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے دفاتر جاتے ہوئے شہریوں سے وارداتوں میں ملوث 3 رکنی سنیچر اور ڈکیت گروپ کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیاملزمان مختلف اوقات میں دفاتر اور شاپنگ پر جاتے شہریوں کی ریکی کرتے تھیملزمان موقع پاکر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے ملزمان سے لوٹی گئی نقدی،موبائل فون اور 2 پستول برآمد کر لئے گئے ملزمان علی ، زوہیب اورفیضان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمینلز کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں،