لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں فوکل پرسن مبشرہ اکرم، کینٹ ڈویڑن کے انچارج انویسٹی گیشنز، ایس ایس او آئی یو انچارجز اور لیڈیز تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں پینڈنگ، عدم پتہ، اور ریپ کیسز کی پراگرس رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی محمد نوید کے مطابق افسران اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت سیکشن وائز رولز کو فالو کریں۔ خواتین سے زیادتی اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں۔ واقعات کی رپورٹ پر افسران کو موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کی ہدایت دی گئی۔ میرٹ پر تفتیش نہ کرنے والے افسران خود کو محکمانہ احتساب کیلئے تیار رکھیں۔ عوام کو بروقت انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔