ہراسگی مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں:ایس ایس پی محمد نوید

افسران فنانشل کرائم کے مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروائیں
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید  نے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیاکرائم میٹنگ میں ڈیفنس اور گارڈن ٹاؤن سرکلز کے ڈی ایس پیز، انچارج انویسٹی گیشنز اور ایس ایس او آئی یوانچارجز نیشرکت کی ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی محمد نوید نے زیر التواء￿  اور پینڈنگ مقدمات کی پراگرس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیاناقص کارکردگی اور سستی کا مظاہرہ کرنے پر متعدد انچارجز کی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری کئے گئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق فنانشل کرائم اور سنگین مقدمات کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیںخواتین اور بچوں کے اغواء￿ ، ظلم و زیادتی اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں،افسران فنانشل کرائم کے مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروائیں، سرکل افسران زیر تفتیش مقدمات کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرے،افسران کو سنگین نوعیت کے واقعات پر موقع پر پہنچنے اور اپنی نگرانی میں شواہد اکٹھے کروانے کی ہدایت دیں میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گاشواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کریں تا کہ ملزم سخت سزا دلوائی جا سکے،پراسیکیوشن برانچ سے کوارڈینیشن مزید بہتر بنایا جائے،شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،محنتی اور ایماندار افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی،