ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش سیکنڈ بورڈ کا اجلاس

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش سیکنڈ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی لیگل غلام حسین چوہان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں قتل، اغواء ، منشیات، امانت میں خیانت اور ضرر سمیت 10 مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔بورڈ کے دوران متعلقہ تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے مؤقف پیش کیے۔ محمد بوٹا قتل، کوثر بی بی اور خلیل احمد کے اغواء، ولید مہندی کے امانت میں خیانت، رانا نسیم کے منشیات اور عائشہ کے ضرر کے مقدمات پر سماعت کی گئی