لاہور (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز میں کرائم میٹنگ ہوئی۔ جس میں فوکل پرسن، ماڈل ٹاؤن اور سٹی ڈویڑن کے انچارجز، SSOIU افسران اور لیڈیز تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں پینڈنگ، عدم پتہ اور ریپ کیسز کی پراگرس رپورٹ کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی محمد نوید نے کہا کہ افسران اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت سیکشن وائز رولز پر عمل کریں، میرٹ پر تفتیش نہ کرنے والے افسران خود کو محکمانہ احتساب کے لیے تیار رکھیں۔ تمام دستیاب وسائل استعمال کر کے مضبوط چالان مرتب کریں تاکہ مجرموں کو سخت سزا دلوائی جا سکے۔ افسران کو خواتین سے متعلق مقدمات میں شواہد فوری اکٹھے کرنے اور عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔