لاہور(کرائم رپورٹر) ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کی جس میں ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاون ڈاکٹر ایاز حسین ماڈل ٹاو ¿ن ڈویڑن کے ڈی ایس پیز انویسٹی گیشن اور انچارج انویسٹی گیشنز کی بھی شرکت کی اس موقع پر سید ذیشان رضا نے پینڈنگ روڈز، سنگین نوعیت کیزیر تفتیش مقدمات اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں بارے تفصیلی جائزہ لیا، اور ناقص تفتیش اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے انچارجز کی سرزنش اور وارننگ دی ان کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی، ظلم و تشدد اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں ہو گی ، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور بیرون ملک فرار اشتہاری ملزمان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری یقینی بنائی جائے گی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ سپروائزری افسران اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے متعلق روذانہ کی بنیاد پر پراگریس رپورٹ حاصل کریں جبکہ فنانشل کرائم کے نامزد ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات کو یکسو کیا جائے اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے جبکہ چالانی تناسب میں بہتری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں