لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے رات گئے اور علی الصبح شہر کے مختلف مقامات کے دورے کیے۔ انہوں نے تھانہ شاہدرہ کا اچانک دورہ کیا اور تھانہ کا ریکارڈ، حوالات، صفائی و انضباطی امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ایس ایچ او شاہدرہ و دیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔ فیصل کامران نے تھانہ کے ریکارڈ کی بروقت تکمیل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اہلکاروں کی حاضری چیک کی اور تھانہ کی رائے بْک میں اپنے تاثرات بھی ثبت کیے۔ علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے راوی پل پر گاڑیوں کی چیکنگ کے عمل کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ فیصل کامران نے جوانوں کو مستعد رہنے اور عوام دوست رویہ اپنانے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ مشکوک گاڑیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ شہریوں کے تحفظ کے لیے چیکنگ مزید سخت کی جائے۔