ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران رات گئے سرحدی تھانہ پہنچ گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران رات گئے سرحدی تھانہ پہنچ گئے۔ فیصل کامران نے تھانہ ہیئر کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں سے ملاقات کی۔انہوں نے سکیورٹی، تھانہ کی ورکنگ وہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے سرحدی علاقے کے قریب ناکوں کو بھی چیک کیا اور الرٹ رہنے پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے سکیورٹی، پٹرولنگ و ناکوں پر تعینات جوانوں کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود جوان چوکنا رہیں اور 15 کال پر فوری رسپانس دیں۔دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے مشکوک سرگرمیوں پر نظر دکھیں۔فیصل کامران نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ معلومات پر کان نہ دھریں اورافراتفری ہرگز نہ پھیلائیں۔ پولیس اداروں کے ساتھ مل کر فوری رسپانس کر رہی ہے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ون فائیو پر کال کریں۔