ڈی آئی جی فیصل کامران کا ماڈل ٹاؤن ڈویڑن کا دورہ

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ماہِ صیام کی 17ویں سحری کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ماڈل ٹاؤن ڈویڑن کا دورہ کیا۔ انہوں نے لنک روڈ،کیو بلاک،موچی پورہ سمیت دیگر علاقوں کی مساجد کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ڈیوٹی شیڈول کے مطابق جوانوں کی موجودگی اور ڈولفن،پی آریو ٹیموں کی پٹرولنگ بھی چیک کی۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود افسران وجوانوں سے ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ فیصل کامران کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے شب و روز سرگرم عمل ہے۔ شہر بھر کی تمام مساجد کے سیکورٹی پلان پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ سحر وافطار اوقات میں سیکورٹی کے اضافی اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ دورانِ چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے افطار کے اوقات میں داتادربار کا دورہ کیا۔انہوں نے داتادربار کے اندرونی وبیرون سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔فیصل کامران نے منتظمین دربار سے بھی ملاقات کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے داتا دربار ڈیوٹی پر معمور جوانوں سے ملاقات کی اور ساتھ بیٹھ کر روزہ افطار کیا۔ایس پی سٹی، ڈی ایس پی،ایس ایچ اوودیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ فیصل کامران نے جوانوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ شہر کی حفاظت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے جوان پولیس کا فخر ہیں۔ تمام افسران سحر و افطار فیلڈ میں آپ کے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ افسران سحر و افطار اور تراویح کی سیکورٹی ڈیوٹی خوف مانیٹر کرتے ہیں۔ شہریوں کے تحفظ کی خاطر دل جمعی سے فرائض انجام دیں۔