ڈی آئی جی فیصل کامران کا تھانوں کا سرپرائز وزٹ

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف تھانوں کا سرپرائز وزٹ کیا۔ انہوں نے تھانہ مانگا منڈی اور سندر کا دورہ کر کے فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ روم،حوالات سمیت دیگر سیکشنز کا معائنہ کیا۔ فیصل کامران نے تھانوں میں آئے سائلین سے بھی ملاقات کی اور اْن کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو میرٹ پر کارروائی کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو تھانوں کی سطح پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مظلوم کا سہارابنیں، ظالم کا ہاتھ روکیں۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کے مسائل کو تھانہ کی سطح پر حل کریں اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ سائلین کی دادرسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ تھانے میں مسائل حل نہ کرنے والے افسران کا محکمانہ احتساب ہو گا۔ فیصل کامران نے تھانہ کی رائے بْک میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔