کم عمری کی شادی کا بل والدین کے لیے بلیک میل ثابت ہوگا:مولانا عبدالغفور حیدری

کم عمری کی شادی کا بل والدین کے لیے بلیک میل ثابت ہوگا:مولانا عبدالغفور حیدری

جمیعت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کم عمری کی شادی کے بل پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بل کے ذریعے والدین کو بلیک میل کیا جائے گا اور بچوں کو سمجھانے یا ڈانٹنے پر والدین کے خلاف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ ان کا موقف ہے کہ آئین میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بنایا جا سکتا، اور یہ بل حکومت کی طرف سے آئین اور سنت کے خلاف اقدام ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے خبردار کیا کہ قانون بننے کے بعد والدین کے لیے بچوں کی تربیت اور ان کی اصلاح کے لیے روایتی اقدامات کرنا جرم شمار ہوگا، جو معاشرتی اور مذہبی نقطہ نظر سے قابل قبول نہیں۔ان کے مطابق، ایسے قوانین والدین اور معاشرے کی قدرتی ذمہ داریوں میں مداخلت کرتے ہیں اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر غیر ضروری پابندیاں عائد کرتے ہیں۔