اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری کی گاڑی کا چالان کر دیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق، گاڑی مولانا عبدالغفور حیدری کے فرزند کے زیر استعمال تھی، اور سیٹ بیلٹ استعمال نہ کرنے پر چالان ٹکٹ جاری کیا گیا۔ یہ کارروائی اسلام آباد ایکسپریس چوک پر انجام دی گئی۔