مولانا عبدالغفور حیدری کا تحریک لبیک پاکستان پر تشدد کی مذمت

مولانا عبدالغفور حیدری کا تحریک لبیک پاکستان پر تشدد کی مذمت

لاہور سے جاری بیان میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر رات کے وقت کیے گئے آپریشن اور اس میں ہونے والے تشدد کی سخت مذمت کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے کارکنوں اور علمائے کرام پر براہِ راست فائرنگ ناقابلِ قبول ہے اور یہ کسی بھی طور پر پاکستان کے مفادات اور انسانی حقوق کے خلاف ہے۔حیدری کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظاہرہ کرنا چاہتی تھی، مگر حکومتِ پنجاب اس کا راستہ روکنے کے لیے اسرائیل کو ناراض نہ کرنے کے حق میں تھی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومتِ پنجاب نے اپنے ہی پاکستانی عوام پر تشدد کو ترجیح دی، جبکہ اسرائیل کو ناراض کرنا ان کے لیے مشکل کام تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علماء اسلام، حکومتِ پنجاب، اور وفاقی فورسز اس وحشیانہ تشدد کی سخت مذمت کرتی ہے اور تحریک لبیک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے۔