مولانا عبدالغفور حیدری دل کے دورے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج

مولانا عبدالغفور حیدری دل کے دورے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری دل کے عارضے میں مبتلا ہو گئے۔

جماعت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ شب مولانا عبدالغفور حیدری کو دل کا دورہ پڑا اور انہیں اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال منتقل کر کے علاج جاری ہے۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمٰن، کامران مرتضیٰ اور دیگر رہنماوں نے مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی۔