علی امین وہ بندہ ہے جسے یس سر اور جی سر کی وجہ سے بٹھایا گیا ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

علی امین وہ بندہ ہے جسے یس سر اور جی سر کی وجہ سے بٹھایا گیا ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ "علی امین کا وہ لیول نہیں کہ میں جواب دوں، اسے یس سر اور جی سر کہنے پر بٹھایا گیا ہے۔"

پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جمہوری طریقے سے تبدیلی کی خواہش ہے، گورنر راج کے حامی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی تبدیلی آنی ہے تو وہ آئین اور قانون کے تحت ہونی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ "ہم چاہتے ہیں ان ہاؤس تبدیلی ہو، اور بہتر ہوگا کہ علی امین گنڈاپور خود استعفیٰ دے کر میدان میں آئے تاکہ سینیٹ الیکشن میں مداخلت نہ ہو۔"مولانا حیدری نے انکشاف کیا کہ آنے والے سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں پیپلز پارٹی، ن لیگ اور حتیٰ کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے بھی رابطے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور جے یو آئی (ف) کی کوشش ہے کہ خیبر پختونخوا میں جمہوریت اور آئینی عمل کے ذریعے ہی کوئی بھی سیاسی تبدیلی آئے۔مولانا حیدری کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ میں تیزی آ چکی ہے۔