بالی ووڈ فلموں کی آفرز ٹھکرانے پر سونم باجوہ نے کھل کر بتایا، اب پچھتاوا کیوں؟

بالی ووڈ فلموں کی آفرز ٹھکرانے پر سونم باجوہ نے کھل کر بتایا، اب پچھتاوا کیوں؟

پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے بالی ووڈ فلموں کی پیشکشیں ٹھکرانے اور بعد میں پچھتاوے پر کھل کر بات کی۔

سونم باجوہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بالی ووڈ کی کئی فلموں کی آفرز اس لیے ٹھکرا دیں کیونکہ ان میں بوسے کے مناظر شامل تھے۔اداکارہ کے مطابق انہیں یہ خوف تھا کہ پنجاب کے ناظرین اور خاندان والے ایسے مناظر کو کس نظر سے دیکھیں گے، کیونکہ وہاں خاندان اکٹھے فلمیں دیکھتے ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ اس خوف کی وجہ سے بڑے مواقع گنوا دیے اور بعد میں انہیں اس بات پر پچھتاوا ہوا۔فلم کی پیشکشیں ٹھکرانے کے بعد سونم نے اپنے والدین سے بات کی تو انہیں مکمل حمایت اور یقین دلایا گیا کہ فلم کے تقاضے کے مطابق مناظر کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔سونم نے افسوس کا اظہار کیا کہ کاش وہ یہ بات پہلے ہی گھر والوں سے کر لیتیں۔