یہ واقعی حیران کن بات ہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی کامیابی سے پہلے شوبز کیریئر کے شروع میں کام کرنے سے انکار کیا۔
اداکار و پروڈیوسر وویک واسوانی کے مطابق، شاہ رخ خان مالی مشکلات کا سامنا کر رہے تھے اور اپنی بیمار والدہ اور بہن کا خیال رکھتے ہوئے فلموں میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک دن شاہ رخ خان نے انہیں کال کی کہ ان کی والدہ کی طبیعت بہت خراب ہے اور انہیں دوا خریدنی ہے، جس کے لیے انہوں نے وویک سے مدد مانگی۔ وویک نے اپنے والد سے پیسے لیے اور دوا بھیج دی، اور پھر خود شاہ رخ خان کی والدہ کی عیادت کے لیے دہلی گئے۔اسی دوران، وکرم ملہوترا نے شاہ رخ خان کو ایک فلم کی پیشکش کی، مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ وہ ٹی وی پر ہی کام کرنا چاہتے تھے اور گوری خان کو زیادہ قریب جانا پسند نہیں تھا۔
مگر بعد میں، وکرم ملہوترا نے انہیں شملا میں تین دن گزارنے پر راضی کیا، جہاں شاہ رخ خان کی ملاقات کیتن مہتا سے ہوئی۔ کیتن مہتا نے انہیں ’مایا میم صاحب‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی، جسے شاہ رخ خان نے قبول کیا کیونکہ یہ فلم آرٹ پر مبنی تھی اور ٹی وی سے ملتی جلتی تھی۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے اپنی ابتدا ٹی وی شوز سے کی، جن میں فوجی، امید، احمق، واگلے کی دنیا، اور سرکس شامل ہیں، اور پھر بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنائی۔