شوہر کی خودکشی کے بعد بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے پہلی بار کھل کر بیان دیا

شوہر کی خودکشی کے بعد بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے پہلی بار کھل کر بیان دیا

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کی ایورگرین اداکارہ ریکھا نے شوہر مکیش اگروال کی خودکشی کے بعد پہلی بار لب کشائی کر دی

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا کا پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے اپنے شوہر مکیش اگروال کی خودکشی کے بعد اپنے جذبات اور حالات بیان کیے۔ ریکھا کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا سبق تھا اور اس نے انہیں دنیا کی حقیقت سمجھائی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریکھا کی زندگی کئی نشیب و فراز سے بھری ہوئی ہے، لیکن 1990ء میں انہوں نے چند مہینوں کی ملاقات کے بعد صنعت کار مکیش اگروال سے شادی کا اعلان کیا تو عوام اور میڈیا نے سمجھا کہ اب ریکھا کی زندگی میں سکون اور ٹھہراؤ آئے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔رپورٹس کے مطابق، شادی کے چند ہی عرصے بعد مکیش اگروال نے خودکشی کر لی، اور اس کا ذمہ دار ریکھا کو ٹھہرایا گیا۔ انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور بعض حلقوں نے انہیں ’چڑیل‘ جیسے القابات سے بھی پکارا۔ اس دوران ریکھا نے خاموشی اختیار کی۔2004 میں سمی گریوال کو دیے گئے انٹرویو میں ریکھا نے پہلی بار اس واقعے پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ مکیش اگروال کے ساتھ ان کی شادی محبت کی بنیاد پر نہیں تھی بلکہ ارینج میرج تھی۔ ریکھا نے کہا، ’’یقینی طور پر یہ محبت کی شادی نہیں تھی۔ مجھے مکیش اجنبی لگتے تھے۔‘‘

اداکارہ نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد لندن میں ایک چھوٹے دورے کے دوران انہیں احساس ہوا کہ ان کے مزاج اور سوچ میں بنیادی اختلافات ہیں، جس کے بعد چند مہینوں میں علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ رشتے میں ایک مرحلہ ایسا آیا جہاں دونوں نے سمجھ لیا کہ اختلافات ختم نہیں ہو سکتے۔ طلاق کا فیصلہ باہمی تھا، لیکن سب سے پہلے یہ تجویز مکیش نے دی۔ریکھا نے انٹرویو میں اپنے شوہر کی اچانک موت کے بعد میڈیا کی سخت تنقید کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انہوں نے یہ انٹرویو اس لیے دیا تاکہ سب کے سامنے واضح ہو سکے کہ ’’میں نے مکیش کو قتل نہیں کیا۔‘‘