سلمان خان کا انکشاف: دوست انیل کپور کی بیٹی سونم کے ساتھ رومانس کرنے سے پہلے 5 ماہ تک سوچتا رہا

سلمان خان کا انکشاف: دوست انیل کپور کی بیٹی سونم کے ساتھ رومانس کرنے سے پہلے 5 ماہ تک سوچتا رہا

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم پریم رتن دھن پایو میں سونم کپور کے ساتھ رومانوی کردار نبھانے سے پہلے وہ کافی ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔

سلمان نے بتایا کہ وہ انیل کپور کے دیرینہ دوست ہیں اور سونم کے والد کے ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کر چکے ہیں، اس لیے اپنے دوست کی بیٹی کے ساتھ اسکرین پر رومانس کرنا ان کے لیے آسان فیصلہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر سوچنے کے لیے انہیں 5 ماہ کا وقت لگا۔سونم کپور نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کو خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بچپن سے ہی سلمان کی فلمیں پسند ہیں اور اسکرین پر رومانس کرنے میں انہیں کوئی عجیب پن محسوس نہیں ہوا۔

ڈائریکٹر سورج برجاتیا نے بتایا کہ فلم رانجھنا دیکھنے کے بعد انہیں یقین ہو گیا کہ سونم اس کردار کے لیے بہترین انتخاب ہیں، لیکن سلمان شروع میں اس تجویز پر حیران رہ گئے تھے۔یاد رہے کہ 2015 میں ریلیز ہونے والی پریم رتن دھن پایو نہ صرف سال کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوئی بلکہ یہ راجشری پروڈکشن اور سلمان خان کی چوتھی کامیاب مشترکہ فلم بھی تھی۔