یوٹیوبر رجب بٹ اور ایمان کی طلاق کی افواہوں کی تردید، ساس نے حقیقت واضح کر دی

یوٹیوبر رجب بٹ اور ایمان کی طلاق کی افواہوں کی تردید، ساس نے حقیقت واضح کر دی

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کے خاندانی تنازعات اور شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں کو اہل خانہ نے مسترد کر دیا ہے۔

 رجب بٹ کی ساس لبنیٰ جبین نے انسٹاگرام پر اسٹوری میں واضح کیا کہ رشتہ قائم ہے اور موجودہ مسائل کو حل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ احترام، صبر اور ہمدردی کا مظاہرہ کریں، اور خاندان کے پرائیویٹ معاملات میں مداخلت یا دھمکیوں سے گریز کریں کیونکہ اس کے قانونی نتائج ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ رجب بٹ نے اپنے سالے شیخ عون کے رویے پر سخت تنقید کی تھی اور الزام لگایا تھا کہ جھوٹی ذاتی معلومات پھیلائی گئی ہیں۔ شیخ عون نے بعد میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہا کہ وہ خاندان کی خوشی اور سکون کے لیے اختلافات کو پس پشت ڈالنے کو تیار ہیں۔