یوٹیوبر رجب بٹ نے اہلیہ ایمان اسد کو طلاق دے دی، سوشل میڈیا پر تنازعات کی خبریں

یوٹیوبر رجب بٹ نے اہلیہ ایمان اسد کو طلاق دے دی، سوشل میڈیا پر تنازعات کی خبریں

یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان اسد کو طلاق کا نوٹس بھیج دیا، جس کے بعد ان کی ازدواجی زندگی میں تنازعات کی خبریں سامنے آ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب بٹ نے شادی کے تقریباً 15 ماہ بعد یہ فیصلہ کیا اور اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی۔ایمان اسد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر طلاق نامے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:"میں صرف اس رشتے کو بچانے کے لیے خاموش تھی، لیکن مجھ پر ایک پوڈ کاسٹ میں غلط الزامات لگائے گئے۔ اس سب میں صرف یہ ہی پوچھنا چاہتی ہوں کہ میرا اور میرے بچے کا کیا قصور تھا۔"انہوں نے مزید کہا کہ وہ مقدس ماہ میں خاموشی کو ترجیح دیں گی۔
رجب بٹ اور ایمان اسد کی شادی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر ان کے تعلقات کے حوالے سے مختلف افواہیں اور قیاس آرائیاں گردش کرتی رہی ہیں، جو اکثر ٹرینڈ میں رہتی تھیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل رجب بٹ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران شادی ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک سال کے رشتے پر اپنے والدین کو ترجیح نہیں دوں گا۔