رجب بٹ اور ایمان کی طلاق کی افواہوں پر ساس کا مؤقف سامنے آگیا

رجب بٹ اور ایمان کی طلاق کی افواہوں پر ساس کا مؤقف سامنے آگیا

یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان کے درمیان طلاق سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر اہلِ خانہ نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

 رجب بٹ کی ساس لبنیٰ جبین نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ میاں بیوی کا رشتہ بدستور قائم ہے۔لبنیٰ جبین نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ اگر کسی قسم کے مسائل موجود بھی ہیں تو انہیں باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے حل کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ایمان رجب نے اپنی شادی کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس جوڑے کو سکون، سمجھ بوجھ اور ہم آہنگی عطا فرمائے، خصوصاً ان کے بیٹے کیوان سلطان کے بہتر مستقبل کے لیے۔

لبنیٰ جبین نے سوشل میڈیا پر ذاتی زندگی میں مداخلت، افواہیں پھیلانے اور دھمکی آمیز رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجی اور خاندانی معاملات کو عوامی بحث بنانے سے گریز کیا جانا چاہیے، کیونکہ ایسے اقدامات کے قانونی نتائج بھی سامنے آ سکتے ہیں۔اہلِ خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احترام اور ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور خاندان کے لیے دعا کریں تاکہ معاملات سکون اور وقار کے ساتھ حل ہو سکیں۔