کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا پی این ٹی کالونی میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزمان کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور تین لاکھ 60 ہزار روپے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق پانچ ملزمان نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنایا اور واردات انجام دی۔کرائم سین یونٹ نے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔