وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہی روز کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی پانچ مختلف وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جس سے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکٹر جی سیون میں ڈاکو ایک گھر سے 8 تولہ سونا اور ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ سنبل کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار چور ایک شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ادھر تھانہ کھنہ اور تجارتی مرکز بلیو ایریا سے بھی متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بچوں کے اغوا اور زیادتی کے ایک واقعے میں ملوث سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔