مانگا منڈی: مبینہ ڈکیتی کے دوران خاتون قتل، لاکھوں روپے اور زیورات لوٹ لیے گئے

مانگا منڈی: مبینہ ڈکیتی کے دوران خاتون قتل، لاکھوں روپے اور زیورات لوٹ لیے گئے

لاہور: مانگا منڈی کے علاقے میں مبینہ ڈکیتی کے دوران خاتون کو قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق 30 سالہ خاتون کو گزشتہ رات ان کے گھر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جبکہ ان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، جس کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان گھر سے 45 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور تقریباً 4 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوئے۔مدعی مقدمہ کے مطابق واردات کے دوران ملزمان نے مزید زیورات کا مطالبہ کیا، تاہم انکار پر خاتون کو گولی مار دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج، شواہد اور دیگر معلومات کی مدد سے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔