آتشزدگی سے شدید متاثرہ گل پلازہ کی عمارت کو سیل کرنے کا عمل شروع

آتشزدگی سے شدید متاثرہ گل پلازہ کی عمارت کو سیل کرنے کا عمل شروع

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کی عمارت کو سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

 یہ عمارت 9 روز قبل آتشزدگی کے شدید واقعے سے متاثر ہوئی تھی، جس کے دوران عمارت کا تقریباً 40 فیصد حصہ منہدم ہو گیا جبکہ باقی حصے کی حالت بھی انتہائی مخدوش ہے۔کے ایم سی کے عملے نے عمارت کے اطراف لوہے کی شٹرنگ لگانے کے لیے کھڈے کرنا شروع کر دیے ہیں اور عمارت کو پلاسٹک کی گرین جالی لگا کر بند کیا جائے گا۔ اس دوران ٹیکنیکل ٹیم بھی عمارت کا جائزہ لینے پہنچ گئی ہے۔سانحہ گل پلازہ میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 73 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 79 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ سرچ آپریشن تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور عمارت کے سروے کے بعد اسے سیل کر دیا جائے گا۔ڈی سی ساؤتھ کے مطابق عمارت کا بیشتر حصہ کلیئر ہے اور باقی ایک حصہ آج کلیئر کر لیا جائے گا۔ اب تک 55 افراد کے لواحقین نے ڈی این اے نمونے جمع کروائے ہیں، اور جاں بحق 23 افراد کی شناخت مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ لواحقین کے تین، تین یا چار، چار لوگ بھی شامل ہیں۔