نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی آتشزدگی نے سندھ حکومت اور نااہل بلدیاتی قیادت کی کارکردگی بے نقاب کر دی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے واقعے کو ہولناک اور خوفناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں بڑا نقصان ہوا ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ پنجاب بلدیاتی قانون کے خلاف عوامی ریفرنڈم مکمل ہو چکا ہے اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان 20 جنوری کو ریفرنڈم کے نتائج اور آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔اس کے علاوہ، لیاقت بلوچ نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو سبوتاژ کر رہا ہے اور کرکٹ کے کھیل کو زہر آلود کر رہا ہے، جس کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ورلڈ کپ امارات منتقل کرنے پر غور کرنا چاہیے۔