پاکپتن (خصوصی رپورٹ)محکمہ اینٹی کرپشن پاکپتن کی کارروائی، جعلی اراضی منتقلی کیس میں خود کو شریک مالک ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ نواحی گاو?ں 63 ڈی میں کارروائی کرکے جعلی اراضی منتقلی کیس میں ملوث ملزم اسلم کو دھر لیا گیاجس نے مبینہ طور پر بوگس اراضی منتقلی کیس میں خود کو شریک مالک ظاہر کیا تھا جسکے بعد وہ فرار ہوگیا تھا اور اسے اسی مقدمے میں اِشتہاری قرار دے دیا گیا تھا۔